امریکہ افغانستان سے نصف فوجیوں کی واپسی پر آمادہ، طالبان کا دعویٰ

فوٹو: رائٹرز


نیویارک: طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ  امریکہ افغانستان سے نصف فوجیوں کی واپسی پر آمادہ ہوگیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی واپسی کا عمل یکم فروری سے شروع ہوچکا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

واضح رہے روس کے دارالحکومت ماسکو میں طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں کے درمیان دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور مشترکہ اعلامیے میں فریقین نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

مذاکرات میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور افغان آئین میں ترمیم  پر اتفاق ہوگیا ہے۔

آج ہی امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات میں طالبان کی ٹیم کی سربراہی کرنے والے رہنما شیر محمد عباس ستنکزئی نے کہا تھا کہ طالبان طاقت کے ذریعے افغانستان پر قابض ہونے کے خواہاں نہیں ہیں، پورے ملک پر قبضہ کرنے سے امن نہیں آئے گا۔

ماسکو میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلا تک طالبان جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں