وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں پاکستان بیت المال بورڈ کی تشکیل نو بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی گئی جب کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق ایم او یو پر دستخط کرنے کا معاملہ اور ضمنی انتخابات 2018ء کے لئے فنڈز سے متعلق ڈیفنس ڈویژن کی سمری کی منظوری بھی زیر غور رہی۔

کابینہ ایجنڈے میں آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی کونسل کی نامزدگی پر بھی غور کیا گیا۔

کابینہ پاکستان رینجرز کے لئے 429 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کے لئے فنڈز کے اجراء کا معاملہ بھی زیر غور رہا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 29 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جب کہ صحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ ڈویژن سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


متعلقہ خبریں