علیم خان نے 14برس میں 1ارب روپےکی 35کمپنیاں بنائیں،نیب

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان نے سال 2003 سے سال 2017 تک ایک ارب روپے مالیت کی 35 کمپنیاں بنائیں۔

نیب نے عبدالعلیم خان سے متعلق اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے جس کے مطابق ملزم اپنی 12 آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے ہیں جب کہ نیب نے 12 آف شور کمپنیوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔

عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنیوں میں ویژن ڈویلپرز لمیٹڈ، اے اینڈ اے ڈویلپرز لمیٹیڈ، زیڈ آر آر انویسٹمنٹ، آر اینڈ آر فری زون کمپنی دبئی، ٹائٹئیم ہولڈنگ، ٹائٹینیم ٹریڈنگ، پرنسپل کیپیٹل انویسٹمنٹ، ایس کے گلوبل انویسٹمنٹ اور انفارمکس ہولڈنگ شامل ہیں۔

علیم خان کو آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی تفصیلات نہ بتانے پر گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا جب کہ آج احتساب عدالت نے علیم خان کو 9 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

علیم خان نیب کو آف شور کمپنیوں سے متعلق پوچھے گئے سوالات میں مطمئن نہیں کر سکے تھے۔


متعلقہ خبریں