حکومت الزامات کے بجائے چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی کرے،دانیال چوہدری



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے حکومت کی جانب سے شکایات کے بعد چیئرمین نیب کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

پروگرام ’نیوزلائن‘ میں میزبان ڈاکٹرماریہ ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال چوہدری نے کہا کہ اب حکومت بھی چیئرمین نیب پربلیک میلنگ کا الزام لگارہی ہے، حکومت انہیں ہٹانے کے لیے اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما پہلے چھ ماہ میں ناکام ہوکرگھر جاچکے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے اور اپوزیشن کو لے کرچلتے رہیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہبازشریف بیمارہیں، اس لیے وہ عدالت نہیں جاسکے، پی اے سی کا اجلاس اراکین کی مرضی پربلایا گیا ہے، حکومت کی ساری توجہ جھوٹ بولنے پر ہے۔  جب جب اراکین گرفتار ہوں گے حکومت شور کرے گی۔

حکومت کوملک چلانے کا پتہ نہیں ہے،نادرگبول

پیپلزپارٹی کے رہنما نادرگبول نے کہا کہ حکومت ہرمعاملے پریوٹرن لے رہی ہے،انہیں ملک چلانے کا پتہ ہی نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں ان کی حقیقت عوام کے سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اراکین کو فائدہ پہنچانے کے لیے نیب قانون میں تبدیل کرسکتی ہے، حکومت نے علمیہ خان کے معاملے میں بھی یہی کیا ہے۔ حکومت نے اپنے لیے الگ اور دوسروں کے لیے الگ معیار بنا رکھا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت سے کون ڈیل مانگ رہا ہے، یہ ہرروزاپنا موقف بدل لیتے ہیں، یہ کسی کو ڈیل دے ہی نہیں سکتے۔ اگر اپوزیشن مل جائے توحکومت نہیں رہے گی۔

یہ سب احتساب سے خوفزدہ ہوکراکٹھے ہورہے ہیں،محمداخلاق

تحریک انصاف کے رہنماءمحمد اخلاق کا کہنا تھا کہ حکومت کو نیب پراعتماد ہے اس لیے علیم خان کی گرفتاری کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کا اصل مسئلہ کرپشن ہے، یہ سب احتساب سے خوفزدہ ہوکراکٹھے ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت این آراو نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں