گورنر سندھ کی لڑکیوں کو شادی کے بعد گھر تک محدود رکھنے کی مخالفت


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے لڑکیوں کو شادی کے بعد گھر تک محدود رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سُسرال والے لڑکیوں کو شادی کے بعد پڑھنے کی اجازت نہیں دیتے۔

جمعرات کے روز کراچی ایکسپو سینٹر میں نجی جامعہ کا سالانہ بائیسواں جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوا جس میں ساڑھے گیارہ سو طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی  گئیں۔

تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ معاشرے کا رواج بدلنا ہو گا، لڑکیاں شادی کے بعد نوکرانی کی جگہ نہیں آتیں تعلیم ان کا حق ہے۔

گورنر سندھ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ کبھی ہمت نا ہاریں زندگی میں ہمت کر کے آگے بڑھتے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گر کر آگے بڑھنے والے ہی ایک دن کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

اسی مناسبت سے  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ آج کل لڑکے گھر سنبھالتے ہیں اور ہماری بیٹیاں ملازمت کرتی ہیں۔

تقریب کے دوران گریجویشن مکمل کرنےوالے طلبہ و طالبات نے آگے بڑھنے کا عزم کیا اور ان کے مستقبل سنوارنے میں اہم کردارادا  کرنے پر اساتذہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں