کرتارپور راہداری : پاکستان کی تجویز پر بھارت کا مثبت جواب


اسلام آباد: پاکستان کی کرتا رپورکرتارپور راہداری سے متعلق تجویز کی گئی تاریخ پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے جواب میں پاکستان کی پیشکش کو خوش آمدید کہا ہے اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سفارتی ذرائع  نے بتایا کہ پاکستانی وفد بھارت کا 13 مارچ کوبھارت کا دورہ کرے گا جس پر بھارت نے حامی بھرتے ہوئے خوش آمدید کیا ہے اور جواب میں کرتارپور راہداری سے متعلق پہلی میٹنگ کے فالو اپ میں بھارتی وفد پاکستان بھیجنے کی بھی حامی بھرلی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے راہداری پر ٹیکنیکل میٹنگ کی بھی تجویز دی گئی ہے، بھارت نے دونوں جانب راہداری پر کام کرنے والے انجینیروں کی ملاقات کی تجویز ٹیکنکنل میٹنگ کے تحت دی ہے۔

گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو سمیت بھارتی سرکاری وفد، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، مختلف ممالک کے سفارت کار اور دیگر لوگ شریک ہوئے تھے۔

اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان امن برھانے کی بات کی تھی جبکہ  بھارتی وزیر ہرسمرت کور نے کہا تھا کہ آج سکھ برادری کے لیے تاریخی دن ہے۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے مذید منصوبے ہونے چاہیئے تاکہ خطہ میں امن کو فروغ ملے۔


متعلقہ خبریں