بالائی علاقوں میں بارش اور میدانی حصوں میں خشک سردی کا امکان


اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر مییں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں جمعہ کی صبح بھی ہلکی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت بھی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، گرد آلود ہواوں میں کل سے کمی آنے کی توقع ہے۔ جمعہ کی صبح شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان۔

فوٹو: ہم نیوز

لاہور میں بادلوں اورسورج کی آنکھ مچولی جاری ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم ازکم درجہ حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹےمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے ہدایت کی ہے قومی شاہرات پر بارش کی وجہ سے سیلپر ی ہے ڈرائیور حضرات احتیاط کریں، مناسب رفتار سے گاڑی چلایئں تیز رفتاری سے پر ہیز کریں۔ اپنی گاڑیوں کے وائپر درست رکھیں اور بو وقت ضرورت استعمال کریں۔

بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک کہیں بھی بارش متوقع نہیں۔ پنجاب کے اکثر اضلاع بھی جمعہ کے روز خشک سردی کی لپیٹ میں رہیں گے،

گزشتہ روز بھی  راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور مالاکنڈ ڈویژن مین چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں