ہم خارجہ محاذ پر ناکامی کا شکار تھے، شاہ محمود

بھارتی فضائیہ کی دراندازی، وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

فائل فوٹو


مانچسٹر: پاکستان  کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو نئے لبرل ویزا رجیم سے کھولیں گے، میں نے 35 سال سیاست میں گزارے ہیں لیکن نئے پاکستان کے تقاضے اور ہیں۔

مانچسٹر میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ قوموں کو بھوک نہیں بے حیائی مار دیتی ہے، جب نیتیں ٹھیک ہو جائیں تو لوگ صفوں میں سے نکل آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریفارم ایجنڈے پر کام شروع کردیا ہے آپ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے دعا کریں کہ وہ کامیاب ہو کیونکہ اس نے جو راستہ چنا ہے وہ مشکل راستہ ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ نیا پاکستان بن کے رہے گا، نئے پاکستان میں طرز حکمرانی نئی سوچ کی ہوگی، ہم عوام کی فلاح میں سرمایہ کاری کریں گے، ہم موٹرویز کی بجائے قوم سازی پر توجہ دیں گے، ہم ملک میں نیا سیاسی کلچر متعارف کرائیں گے۔

شاہ محمود نے بزنس کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ پہلے ہم خارجہ محاذ پر ناکامی کا شکار تھے افغانستان میں بھی کچھ ہوتا تو ہمیں ذمہ دار ٹھہرایا جاتا، سعودی عرب یمن کے ایشو کے بعد ہمارے ساتھ بات کرنے کو تیار نہ تھا
گلف ریاستیں ہمارے قریب آنے سے گھبرا رہی  تھیں، ہم نے خارجہ پالیسی کو نئی سمت دی اور آج حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی بات کی ہے تاکہ آپ ملکی پالیسیوں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے بغیر پی ٹی آئی کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا تھا۔


متعلقہ خبریں