بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد

گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکٹس جاری کرنے کا ’ٹھیکہ‘ چیلنج کردیا گیا

فائل فوٹو


لاہور: ہائی کورٹ نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد  ہوئے واپس جیل بھیجنے کا حکم  دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ملزم قمرکی درخواست ضمانت پر جسٹس وحید احمد خان نے سماعت کی۔ ملزم کی بیوی شاہدہ بی بی کی جانب سے ایڈوکیٹ الطاف حسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہدہ بی بی نے شوہر کے خلاف تھانے پاکپتن میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں شکایت کی گئی تھی کہ میرا شوہر قمر موبائل پر نازیبا پیغام بھیجتا تھا۔

استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سیشن عدالت بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے اورقبل ازیں ہاٸیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی مسترد ہوئی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔


متعلقہ خبریں