وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزرا کو ارسال

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تاہم آبیانہ کے نرخ میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

صوبائی وزرامشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس آرڈر کے تحت پنجاب میں ضلع کی سطح پر تنازعات کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مصالحتی کمیٹیوں کے قیام سے تنازعات کو عوامی سطح پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔
کابینہ نے تنازعات کے متبادل حل (آلٹرنیٹیوڈسپیوٹ ریزولوشن ) کے بل 2019ء کی منظوری دی ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے بڑے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اس اس ضمن میں کیس ٹو کیس جائزہ لے کر ترجیحات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

پرائم منسٹر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت چشتیاں، لودھراں اور رینالہ خورد میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ ہاؤسنگ اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری نبھائے گا۔
آج کے اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کو انتظامی اور مالیاتی خودمختاری دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے امور کے بارے میں انتظامی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری۔
کابینہ نے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان رکھنے کی منظوری دی ہے۔ کوہ سلیمان اتھارٹی کا دائرہ کار تحصیل کوہ سلیمان قبائل علاقے تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے ساکڑ(Saakar) میں بارڈرملٹری پولیس کی نئی پوسٹ کے قیام کی منظوری بھی آج کے اجلاس میں دی گئی ہے۔ کابینہ نے صوبائی وزیر توانائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین بنانے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ممبر بنانے کی منظوری بھی دی ہے۔

’’حکومتی اداروں اور کمیونٹی کو خود مختار بنا کر چائلڈ لیبر کا سد باب ‘‘کے پراجیکٹ کیلئے این ایف سی سینٹرز اور سرگرمیوں کے آغاز کیلئے ایم او یو کا مسودہ منظور کرلیا گیا ہے۔ لاہور ایسٹرن بائی پاس پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے وزارت مواصلات (این ایچ اے) کو اراضی منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ نے آج کے اجلاس میں دی پاکستان کڈنی اینڈلیور انسٹی ٹیوٹ اینڈریسرچ سینٹر ایکٹ 2019،
ٹریفک مینجمنٹ ریفارمز کے تحت پراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی )بل 2018، پنجاب ریڈ زونز (اسٹیبلشمنٹ اینڈ سیکیورٹی ) بل 2018 کے بل کی منظوری بھی دی ہے۔
یونیورٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالاشاہ کاکو کیمپس میں اے سی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کیلئے حکومت پنجاب اور یو ای ٹی لاہور کے درمیان معاہدے کے مسودے، پنجاب زکوۃ اینڈ عشرایکٹ 2018 میں ترامیم کے مسودہ، پنجاب اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2018ء کے مسودے، پنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن پالیسی 2018ء کے مسودے بھی آج منظور کر لیے گئے ہیں۔

آج کے اجلاس میں جنرل ایجوکیشن اور ویمن یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی پوسٹ کیلئے قابلیت، تجربہ اور اہلیت سے متعلق امور ، سرچ کمیٹی کی تشکیل کے طریقہ کار اور سرچ کمیٹی کیلئے مخصوص لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ سپیشلائز ڈ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی آسامی کیلئے قابلیت ،تجربہ اور اہلیت سے متعلق دیگر امور ، سرچ کمیٹی کی تشکیل اور طریقہ کار کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ 720 میگاواٹ کے کاروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق امور کی منظوری۔

پنجاب کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ زراعت کے واٹرمینجمنٹ ونگ کے سپر وائزر (بی ایس 11)کی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر (بی ایس 11)کے طور پر انضمام کی منظوری دی ہے۔ پنجاب منیمم ویجز ایکٹ 2018ء کے ڈرافٹ بل کی منظوری۔ پراونشل ایمپلائز سوشل سیکورٹی آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری۔ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور حکومت پنجاب اور کرسچین کیئر فاؤنڈیشن لاہور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی نامزدگی کی منظوری، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔

آج کے کابینہ اجلا س میں ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء کے تحت ایم ڈی اے ملتان کی گورننگ باڈی کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی، ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء کے تحت ڈویلپمنٹ اتھارٹی سرگودھا کی گورننگ باڈی کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی، ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء کے تحت ایف ڈی اے فیصل آباد کی گورننگ باڈی کے لئے وائس چیئرمین اور عوامی نمائندوں کو ممبر زنامزد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ نے ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء کے تحت بی ڈی اے بہاولپور کی گورننگ باڈی کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری۔ ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976ء کے تحت آر ڈی اے راولپنڈی کی گورننگ باڈی کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری۔ پٹرولیم (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) پالیسی 2012ء میں ترمیم کی منظوری۔ پٹرولیم پالیسی 2018 ء کے تحت صوبائی حکومت کے ٹیکنیکل اور مینجمنٹ سٹاف کو تربیت دینے سے متعلق امور کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کاشتکار کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کاشتکاروں کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، ہر فیصلے میں عوام کا مفاد پیش نظر ہے، مالی دشواریو ں کے باوجود عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔


متعلقہ خبریں