عبدالعلیم خان سے نیب کی تحقیقات، 35 کمپنیوں پر پوچھ گچھ

بڑی کامیابی

لاہور: پنجاب کے سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کو ہم نیوز نے بتایا کہ علیم خان سے ان کے ذرائع آمدن کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر سے ان کی 35 کمپنیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔

نیب ٹیم نے عبدالعلیم خان سے ان کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔

اطلاعات کے مطابق عبدالعلیم خان کی 12 زیر تفتیش کمپنیوں کے حوالے سے بھی پوچھا گیا، پی ٹی آئی رہنما کے اثاثوں سے متعلق ایف بی آر، ایکسائز اور اسٹیٹ بینک سے مزید ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

گزشتہ روز نیب نے کہا تھا کہ عبدالعلیم خان نے سال 2003 سے سال 2017 تک ایک ارب روپے مالیت کی 35 کمپنیاں بنائیں۔

نیب کے مطابق ملزم اپنی 12 آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ذرائع بتانے سے قاصر رہے ہیں جب کہ نیب نے 12 آف شور کمپنیوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز پی ٹی آئی کے رہنما کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے گرفتار کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں