پاکستانی فلپائن کا غیرضروری سفر نہ کریں،قومی ادارہ صحت


اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر فلپائن میں خسرہ کی وباء کے تناظر میں ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ اس سلسلے میں تمام بین الصوبائی ایئرپورٹس پر ہیلتھ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں متاثرہ ملک سے آنے والی پروازوں کی نگرانی اور ائیرپورٹ سٹاف کو تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستانیوں کو فلپائن کا غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حال ہی میں بچوں کو خسرہ کے خلاف ملک بھر میں مہم کے تحت ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی خسرہ مہم تھی جس کی عالمی سطح پر ستائش کی گئی ہے۔  وفاقی وزیر صحت عامر کیانی  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہے کہ پاکستانی فلپائن کا غیرضروری سفر نہ کریں۔

وفاقی وزیرکا بیان فلپائن میں خسرے کی وبا شدت اختیار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔عامرکیانی کے مطابق تمام بین الااقوامی ایئرپورٹس پر ہیلتھ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ملک سے آنے والی پروازوں کی نگرانی اور ایئرپورٹ اسٹاف کو تمام ممکنہ اقدامات  کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں بچوں کو انسداد خسرہ مہم کے تحت ٹیکے لگائے گئے ہیں اور یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی خسرہ مہم تھی جس کے تحت عالمی سطح پر بھی ستائش ملی ہے۔

وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر مسافروں کے لیے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔

واضح رہے فلپائن میں خسرے کی وبا اس حد تک شدت اختیار کر گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں