علیم خان کا استعفی قبول، راجہ بشارت کو وزیر بلدیات کااضافی چارج مل گیا


لاہور: پنجاب حکومت نے سینئر وزیر پنجاب علیم خان کا استعفٰی قبول کرتے ہوئے وزارت بلدیات کا اضافی چارج راجہ بشارت کو سونپ دیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علیم خان کا بطور سینئر وزیراستعفی قبول کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے پنجاب کے وزیر برائے بلدیات اور منصوبہ بندی عبد العلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ نیب علیم خان کی ہیگزم پرائیویٹ لمیٹڈ آف شورکمپنی کی تحقیقات کر رہا ہے اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات ایک نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے تھے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان علیم آج نیب میں چوتھی پیشی پیشی تھِی اور ان کی 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جن سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب نے اُنہیں طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس بار علیم خان کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔

 


متعلقہ خبریں