بریان سنگر کا نام  ایوارڈ سے خارج

فائل فوٹو۔–


لاس انجلیس: برطانوی فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس اکیڈمی (بفتا) کی جانب سے فلم ‘راپسودی بوہمی’ کے ڈائریکٹر بریان سنگر کا نام اتوار کو ہونے والی ایوارڈ کی تقریب سے خارج کردیا گیا ہے۔  ان کا نام بفتا کے ایوارڈ ز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بریان سنگر پر جنسی ہراسگی کے الزامات ہیں جس کے باعث ان کا نام نکالا گیا۔ 53 سالہ بریان کا مقابلہ  پروڈیوسر گراہام کنگ اور اسکرین رائٹر انتھونی میکارتن کےساتھ تھا۔

تینوں کے نام برطانوی فلم کٹیگوری کے سب سے زبردست ایوارڈ ‘کوئین بائیوپک’ کے لیے نامزد کیے گئےتھے تاہم بدھ کو بفتا کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایورڈ کی تقریب سے بریان سنگر کی نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ ان پر عائد سنگین الزامات ہیں۔

اس حوالے سے ابھی تک بریان کے ایجنٹ اور وکیل کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ ان کا ٹیلی فون نمبر بھی بند جارہا ہے۔

بفتا کا کہنا ہے کہ سنگر پر عائد الزامات بفتا کی اقدار کے منافی ہیں جنھیں قبول نہیں کیا جاسکتا اور اسی وجہ سے ان کی نامزدگی منسوخ کی گئی۔

بفتا کی جانب سے جاری بیان میں الزاما ت کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

گزشتہ ماہ امریکی اخبار نے ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں چار افراد نے سنگر پر الزام عائد تھا کہ سنگر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ تاہم سنگر کی جانب سے ان الزامات کی تردید کردی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں