منی لانڈرنگ میں انتہائی مطلوب اسلم مسعود گرفتار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے معاملے میں انتہائی مطلوب اسلم مسعود کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کے چیف فائینینشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود کو ایف آئی اے نے ائیرپورٹ سے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلم مسعود سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے۔ انہوں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق اسلم مسعود کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی۔ انہیں اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔

اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان پر  107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں