سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل گرفتار



اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے مسلم لیگ نواز کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کامران کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹس کی الاٹنمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو کل احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔ کامران مائیکل سابق حکومت میں  وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ تھے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کراچی کی ٹیم نے نیب لاہور کی ٹیم سے معاونت سے کوٹ لکھپت سے کامران مائیکل کو حراست میں لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کامران مائیکل کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

ن لیگی رہنما اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے اب تک سینیٹر ہیں، وہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر تھے۔

دو روز قبل نیب کی جانب سے پنجاب کے وزیر برائے بلدیات اور منصوبہ بندی وزیر عبدالعلیم خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز نیب نے کہا تھا کہ عبدالعلیم خان نے سال 2003 سے سال 2017 تک ایک ارب روپے مالیت کی 35 کمپنیاں بنائیں۔


متعلقہ خبریں