وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط، گیس کی فراہمی معمول پر لانے کا مطالبہ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گیس بحران پر وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے سندھ میں گیس کےحالیہ بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پورے ملک سب سے زیادہ گیس فراہم کرتا ہے، گیس بحران کی وجہ سے نہ صرف گھریلو بلکہ کمرشل صارفین کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحران سے صوبے کی معیشت اور صنعتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں، سندھ گیس کی بندش آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ 27 سو سے تین ہزار مکعب فیڈ گیس پیدا کرتاہے، جواب میں سوئی سدرن گیس کمپنی صوبے کو صرف 12 سو مکعب فیڈ گیس دیتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آپ متعلقہ وزرات کو سندھ کو گیس کی معمول کی فراہمی سے متعلق  ہدایات جاری کریں۔

’ہر صوبے کا حق دیں گے‘

دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے احکامات دیے کے چاروں صوبوں کے گورنرز سے ملاقات کروں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر صوبے کا حق دیں گے، صوبوں کےگیس کے مسائل ہم مشترکہ مفادات کونسل میں حل کرلیں گے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایسے بہت بلاک ہیں جہاں گیس کی سپلائی کی ترسیل کو ممکن بنائیں گے، ہم نے دس بلاکس پر لائسنس گرانٹ کیے ہیں، ہر آنے والا سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو گدھوں کی طرح نوچا ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو پہلے اپنے قدموں پر کھڑا کریں، سارے بحران گزشتہ حکومتوں کی بنا پر ہے۔


متعلقہ خبریں