ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بہتر نظر آئے گی، سرفراز


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بہتر نظر آئے گی، کھلاڑیوں کا پول تیار ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں عمدہ نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے، پی ایس ایل فور کے میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، اپنے شہر میں میچز کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں موجود تمام غیرملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے اس طرح ہمارا کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا میں فراموش کرچکا ہوں، ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے سے کہیں بہتر نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہمارے لیے موقع موجود ہے۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ میری طبیعت شروع سے ہی سادہ ہے اس لیے سادہ رہتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ میں چشمہ نہیں پہنتا اور تقریبات میں نہیں جاتا، یہ چیزیں میرے مزاج میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ کو بنانے میں کوچ اعظم خان کا بہت کردار ہے، عمران خان میرے پسندیدہ کرکٹر رہے ہیں، ان کے پاس اسٹار کھلاڑی تھے اس لیے ان سےموازنہ درست نہیں، 1992 عالمی کپ کی ٹیم بہت زبردست تھی۔


متعلقہ خبریں