دوسرا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے ہرا دیا

پاک ویسٹ انڈیز وومن سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


دبئی:پاکستان وویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز وویمن ٹیم کو 34 رنز سے شکست دے دی،241رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز ٹیم 206 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4، ثنا میر نے 3، نشرا سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.4 اوورز میں 240 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی اوپنر سدرا امین نے 96 اسکور کی نمایاں اننگز کھیلی اور نڈا ڈار نے 81 رنز بنائے جب کہ کپتان بسمہ معروف 8 اور ثنا میر 21 اسکور بنا سکیں۔

دبئی میں جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کو0-1 سے برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 146 اسکور سے جیت حاصل ہوئی تھی۔

تین میچوں پر مشتمل سریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی وومن ٹیم صرف 70 رنز ہی بنا سکی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیندراڈوٹن چھیانوے اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی کائنات امتیاز نے 49 رنز دیکرتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکیں اوپنرناہیدہ خان نے 23 رنز اور جویریہ خان نے 21 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں