لاہور ہاٸی کورٹ میں زیر التواکیسز کی تعداد50ہزار سے زائد

شہباز تتلہ قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو


لاہور :لاہور ہاٸی  کورٹ میں سال 2019 میں زیر التوإ مختلف نوعیت کے مقدمات کی  تعداد 50ہزار سے زائد ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ آج لاہور ہاٸی کورٹ ججز سے التوإ کیسز کے جلد حل کی ہدایات جاری کریں گے۔ ہم نیوز کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق  ضمانت قبل ازگرفتاری کی 7ہزار 4سو سے زاید درخواستیں التوإ کا شکار ہیں۔  سیشن کورٹ سے سزإ کے خلاف اپیلوں کی تعداد 5 ہزار 7سو سے زائد جبکہ ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں کی تعداد 7ہزار 3 سو سے زائد ہے۔  بینکنگ مقدمات سے متعلق 5ہزار سے زائد درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جاچکی ہیں۔

رجسٹرار آفس سے اعتراض لگائے جانے والے زیر التوا  کیسز کی تعداد 20ہزار سے زائد ہو گٸی ہے ۔  فوجداری مقدمات کی تعداد 7ہزار 3 سوجبکہ  سول مقدمات کی تعداد 7ہزار 2 سو زائد ہے۔  سماعت میں توسیع کی مہلت کے لیے 4ہزار 4 سو سے 56 درخواستیں دائر ہوئیں ۔ سال 2018میں 1لاکھ 65 ہزار سے زاید کیسز التوإ کا شکار تھے۔

 


متعلقہ خبریں