سندھ حکومت کے پی ٹی سے زمین حوالگی کا کیس ہار گئی


کراچی:سندھ ہائیکورٹ نےکےپی ٹی کی زمین کےپی ٹی کےحوالےکرنےکا حکم دےدیا، سندھ حکومت نےزمین کی حوالگی کیلئےہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا۔کے پی ٹی ہاوسنگ سوسائٹی نے حکومت سندھ کیخلاف زمین کی ملکیت کا کیس جیت لیا،،عدالت نے مائی کولاچی بائی پاس پر130ایکڑ زمین کے پی ٹی کی ملکیت قراردیدی،حکومت سندھ نےماحولیاتی اثرات کے نام پر زمین پر ترقیاتی کام روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،حکومت سندھ نے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا لیکن محکمہ ریونیو نے تسلیم کیا کہ زمین کے پی ٹی استعمال کررہی ہے،صوبائی حکومت نےکے پی ٹی کی جانب سے امریکی قونصل خانے کو زمین دینے پر کوئی اعتراض نہیں کیاتھا،عدالت نے 18سال کی قانونی جنگ کے بعد کے پی ٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا،عدالت نے صوبائی حکومت کو ہدایت کردی ہےکہ کے پی ٹی آفیسرز ہاوسنگ کی زمین پر کوئی مداخلت نہ کی جائے۔۔


متعلقہ خبریں