مشرف کے 2این آراوز نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، عمران خان



ننکانہ صاحب: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے 2این آراوز نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اگر ہم نے بھی این آر او دیا تو ملک سے غداری ہوگی۔

ہیڈ بلوکی میں مصنوعی جنگل کی شجر کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں این آراوکی بات ہورہی ہے، این آراوکامطلب مجرموں کومعاف کرناہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ 2این آراونےملک کوتاریخی نقصان پہنچایا۔

عمران خان کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کےذریعےپیسہ پاکستان سےباہر گیا،سوئس کیس پر2ارب روپےخرچ ہوئے، ملک این آراوکی وجہ سےمقروض ہے، پچھلے10سالوں میں ملک کومعاشی طورپرنقصان پہنچایاگیا اور قرضہ6ہزارسے30ہزارارب پرچلاگیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرف نےکرسی بچانےکےلیےشریف خاندان کواین آراودیا اوراگر ہم نے بھی این آر او دیا تو ملک کے ساتھ غداری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جس کاکیس نیب میں چل رہا ہے نیب اس کو طلب کر رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ آدمی کورعایت نہیں دیں گے، ہمارے3 وزرا نےنیب کیسزکےباعث استعفیٰ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں