اسپیکر کا کردار پوسٹ آفس کا ہے، پی اے سی کا رکن ہوں،شیخ رشید



لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممبر شپ کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار پوسٹ آفس کا ہے اور اسپیکر کا کسی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن بنانے سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی اے سی ممبرز کی تبدیلی کوئی مسئلہ نہیں ہے اس کا اختیار پارٹی ہیڈ کے پاس ہے اور میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن بن چکا ہوں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف بطور پی اے سی چئیرمین عوام کو بھی منظور نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی نئی بیماری نہیں ہے، 20 سال پہلے بھی ضمانت کے لئے یہی بیماریاں تھیں، نواز شریف ہو یا زرداری ہو کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف برادران کو20 سال پہلے بھی یہی بیماری تھیں، یہ ساری بیماری ملک سے بھاگنے کے لیے نہیں، قطری سے لے کر پتھری تک کی سیاست ختم  ہونے جارہی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائیریز چل رہی ہیں لیکن وہ ملک سے باہر ہے اور بھی بہت لوگ جلد ملک سے باہر جائیں گے قانون سب کے لئے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں