ٹنڈو آدم:زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا



ٹنڈو آدم : سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

آصف زرداری سینیٹر امام الدین شوقین کی دعوت پر ٹنڈو آدم پہنچے اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔ سابق صدر کی آمد پر سلیمان روشن میڈیکل کالج میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی نااہلی کے ہیلی پیڈ کے نزدیک ریڈ کارپٹ بچھا دیئے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا ہیلی کاپٹر لینڈںگ کے لیے نیچے اترا تو ہوا کی وجہ سے کارپٹ اُڑ گیا جس کے باعث بلند ہوا تو دھول اور مٹی نے زور پکڑ لیا تاہم پائلٹ کی حاضری دماغی سے ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

پائلٹ نے ہوا میں دھول اور مٹی دیکھتے ہوئے فوری لینڈنگ کے بجائے ہیلی کاپٹر کو کچھ دیر فضا میں روکے رکھا  اور جب کارپٹ زمین پر گرا گیا تو اسکے بعد ہیلی کاپٹر نیچے اتارا گیا۔

ناخوشگوار صورتحال کے باعث کافی دیر تک سابق صدر کا موڈ خراب رہا۔


متعلقہ خبریں