کامران مائیکل کی نیب لاہور میں اہلخانہ سے ملاقات

فائل فوٹو۔–


لاہور: سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سے قومی احتساب بیورو(نیب)  لاہور میں اہل خانہ کی ملاقات کرائی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق کامران مائیکل سے فیملی کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی تاہم کامران مائیکل رہدرای ریمانڈ کے باوجود کراچی روانہ نہ ہوسکے جس کی وجہ  ہوائی جہاز کی سیٹ نہ ملنا بتائی جاتی ہے۔

کامران مائیکل کو پیر کے روز کراچی منتقل کیا جائے گا۔

نیب کراچی نے مسلم لیگ نواز کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان نیب کے مطابق کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹس کی الاٹنمنٹ کے الزام میں حراست میں لیا  گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کراچی کی ٹیم نے نیب لاہور کی ٹیم سے معاونت سے کوٹ لکھپت سے کامران مائیکل کو حراست میں لیا۔

ن لیگی رہنما اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے اب تک سینیٹر ہیں، وہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر تھے۔

دو روز قبل نیب کی جانب سے پنجاب کے وزیر برائے بلدیات اور منصوبہ بندی وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں