منی لانڈرنگ کیس: اسلم مسعود کا 16 فروری تک راہداری ریمانڈ منظور


کراچی: جعلی بینک اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم اسلم مسعود کا 16 فروری تک راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے راہداری ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی گئی۔

ملزم کو اس عرصہ کے دوران کراچی کی متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلم مسعود کو ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچا دیا گیا تھا جہاں انہیں سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو انٹرپول کی مدد سے سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد لایا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیس کے انتہائی مطلوب ملزم اسلم مسعود کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کے چیف فائینینشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود کو ایف آئی اے نے ائیرپورٹ سے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔


متعلقہ خبریں