چھٹی بین الاقوامی امن مشقیں، نیوی کمانڈوز کا شاندار مظاہرہ


کراچی: شہر قائد  میں چھٹی بین الاقوامی کثیر الا ملکی امن مشقیں(امن 19) کے دوسرے روز پاک میرین اور نیوی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے میری ٹائم انسداد دہشت گردی ڈیمو کا شاندارعملی مظاہرہ پیش کیا۔

میری ٹائم ایکسرسائز میں برطانیہ، امریکہ، ترکی، چین، اٹلی، پولینڈ، انڈونیشا، ملائیشیا اور نائجیریا سمیت مختلف ممالک کے پیراٹروپرز نے زبردست شو کیا۔

دہشت گردوں سے نمٹنے کی چھٹی بین الاقوامی کثیر الا ملکی امن مشقوں میں پاک بحریہ کے سپوتوں نے عملی مظاہرہ کیا۔ امن مشق میں تینوں مسلح افواج اور سری لنکا کی فوج نے مشترکہ طور پر بینڈ ڈسپلے بھی پیش کیا۔ بینڈ میں مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافتی اور روایتی دُھنیں پیش کیں گیئں۔

تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سربراہ پاک بحرایہ ایڈمیرل ظفر محمود عباسی نے بھی شرکت کی۔

پاکستان نیوی کی جانب سے امن مشقوں کا انعقاد 2007 سے جاری ہے جس میں اب تک 83 ممالک کی بحری افواج  حصہ لے چکی ہیں۔ بین الاقوامی بینڈ کے مظاہرے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر امن کا فروغ اور ثقافت کو پروان چڑھانا ہے۔


متعلقہ خبریں