چیف جسٹس کی زیرالتوا مقدمات بروقت نمٹانے کی ہدایات

جج کی تعیناتی، چیف جسٹس نے 20 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل


لاہور:چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لاہور ہائی کورٹ میں زیرالتوا مقدمات بروقت نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں زیرالتوا مقدمات نمٹانے کے حوالے سے ہائی کورٹ ججز کا لائبریری میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان سمیت سینئر ججز نےاجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں زیر التواء مقدمات کےجلد فیصلےکرنے کے پر تبادلہ خیال اور آئندہ کالائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے مشاورت کی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

واضح رہے ہم نیوز کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سال 2019 میں زیر التوا مختلف نوعیت کے مقدمات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے۔

ضمانت قبل ازگرفتاری کی 7ہزار 4سو سے زاید درخواستیں التوإ کا شکار ہیں۔ سیشن کورٹ سے سزإ کے خلاف اپیلوں کی تعداد 5 ہزار 7سو سے زائد جبکہ ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں کی تعداد 7ہزار 3 سو سے زائد ہے۔ بینکنگ مقدمات سے متعلق 5ہزار سے زائد درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جاچکی ہیں۔

رجسٹرار آفس سے اعتراض لگائے جانے والے زیر التوا کیسز کی تعداد 20ہزار سے زائد ہو گٸی ہے ۔ فوجداری مقدمات کی تعداد 7ہزار 3 سوجبکہ سول مقدمات کی تعداد 7ہزار 2 سو زائد ہے۔

سماعت میں توسیع کی مہلت کے لیے 4ہزار 4 سو سے 56 درخواستیں دائر ہوئیں ۔ سال 2018میں 1لاکھ 65 ہزار سے زاید کیسز التوإ کا شکار تھے۔


متعلقہ خبریں