کراچی میں پی ایس پی رہنما پر فائرنگ

۔—فائل فوٹو۔


کراچی: پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) رہنما میر عتیق تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کی گئی۔

میر عتیق نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ درخشاں تھانے کی حدود فیز 6 میں امام بارگاہ کے قریب پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے کہ کرولا گاڑی نے ان پر فائرنگ کردی جس میں چار مسلح افراد موجود تھے۔ واقعے کی رپورٹ درخشاں تھانے میں درج کرادی گئی۔

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے میرعتیق تالپور پر مبینہ فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی ساؤتھ سے جامع انکوائری اور تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے واقع کی تحقیقات اور ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

میر عتیق حیدرآباد کے حلقے پی ایس 67 سے پی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑے تھے۔


متعلقہ خبریں