پی ایس ایل فور کا بہترین بولر بننے کی کوشش کروں گا، وہاب ریاض


پشاوز زلمئی کے اسپیڈ اسٹار وہاب ریاض نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل فور میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بننے کے لئے پرعزم ہیں۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل کے تینوں سیزنز میں میری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں بہت اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے پر امید ہوں کہ اسی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے زیادہ وکٹیں حاصل کروں گا۔

وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کوشش اور دعا ہے کہ میں دوبارہ سے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچاؤں اور ایک مرتبہ پھر سے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کا اعزاز اپنے نام کروں۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں وہاب ریاض نے پشاور زلمئی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھائی تھی، فاسٹ باولر جو کہ اپنے پیس اور باونسرز کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں جانے جاتے ہیں، نے بولنگ کے ساتھ ساتھ میچ کے اہم مواقعوں پر بلے بازی سے بھی میچ جتوائے ہیں۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی کل دبئی پہنچے تھے۔

پاکستان سے کامران اکمل، عمید آصف، ثمین گل ، نبی گل، سمیع اللہ آفریدی آج دبئی روانہ ہوں گے جب کہ عمر امین ، جمال انور اور خالد عثمان اور ابتسام شیخ بھی آج ہی دبئی پہنچے۔

پی ایس ایل 2019 کے لیے ڈرافٹنگ 20 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔ پشاور زلمی کی جانب سے گزشتہ سیزن میں کھیلنے والے محمد حفیظ کو لاہور قلندرز نے چن لیا تھا جبکہ شاہد آفریدی سابق ملتان سلطان کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی کی ٹیم میں اس بار سابق کپتان مصباح الحق ڈائمنڈ کٹیگری میں بطور کھلاڑی زلمی فیملی کا حصہ بنے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، حسن علی، کیرن پولارڈ، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ملان، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، وین مڈسن، صہیب مقصود، جمال انور، ثمین گل، نبی گل، وقاع سلام خیل، کرس جارڈن، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ شامل ہیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2