وفاق کا سندھ کے منصوبوں کی فنڈنگ براہ راست کرنے کا فیصلہ


کراچی: کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی نے کے فور اور گرین لائن بس منصوبے کی تکمیل کے لئے حکومت سندھ کے بجائے براہ راست کنٹریکٹ کمپنیوں کو فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اساعیل کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے وفد نے پہلی مرتبہ شرکت کی۔

اجلاس میں وفاق کی جانب سے پانی کی فراہمی اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں حکومت سندھ کو فنڈز منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت تمام منصوبوں کے لئے براہ راست کنٹریکٹ کمپنیوں کو رقم فراہم کرے گی ۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے کنور نوید جمیل,خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری نے شرکت کی، متحدہ رہنماخواجہ اظہار الحسن نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گورنرسندھ کومشورہ دیا ہے کہ حکومت سندھ کی مدد کے بغیر وفاق کراچی کو کوئی منصوبہ نہیں دے سکتی ۔

اجلاس میں کے فور منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے اور نئے ڈیزائن کی تیاری کے لئے بین القوامی کمپنی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔


متعلقہ خبریں