بھارت:مذہبی تقریب میں ایم ایل اے ستیہ جیت بسواس کا قتل


بھارت: مغربی بنگال کے ضلع ندیا سے تعلق رکھنے والے ٹی ایم سی ایم ایل اے ستیہ جیت بسواس کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ آنجہانی کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرشنا گنج کے رکن اپنے علاقے میں ہونے والی سرسوتی پوجا کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ ان کا قتل اس وقت کیا گیا جب وہ پوجا کی تقریب میں شرکت کے بعد اسٹیج سے اتر رہے تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جائے حادثہ پر موجود ٹی ایم سی کے ضلعی صدر گوری شنکر دت نے قتل کا ذمہ دار بی جے پی کے مقامی لیڈر کو قرار دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ستیہ جیت بسواس اپوزیشن جماعت ترنمول کانگرس کے رکن اسمبلی تھے۔ ان کے قتل کو وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بی جے پی کی غنڈوں کی کارستانی قرار دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی ایم سی نے واقع کو سیاسی قتل قرار دیا ہے۔ پارٹی نے اسے گروپ کی لڑائی بتاتے ہوئے  قصورواروں کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے لگائے جانے والے الزامات سے صاف انکار کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق واقع کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

پولیس سمیت دیگر تفتیشی ادارے بھارت میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک سیاسی رہنما کے قتل کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے چند دن قبل مرکزی حکومت کے خلاف دھرنا بھی دیا تھا۔


متعلقہ خبریں