بھارت میں زہریلی شراب پینے سے104افرادہلاک

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 104 ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور اتر کھنڈ میں دو مختلف واقعات میں زہریلی شراب پینے کے واقعات ہوئے۔

پولیس کے مطابق زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اتر پردیش میں دو ہزار دو سو 69 لیٹر شراب قبضے میں لے لی گئی جب کہ اتر کھنڈ میں ایک ہزار 66 لیٹر شراب قبضے میں لی گئی ہے۔

اتر پردیش کی حکام نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور متعدد پولیس افسران کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔

دونوں ریاستوں کے مختلف اسپتالوں میں داخل متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جون 2015 کو ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ سال 2011 میں بنگال میں زہریلی شراب کی وجہ سے 170 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت میں غیر لائسنس یافتہ انتہائی سستی شراب کا استعمال عام ہے اور شراب کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ جو لوگ مہنگی شراب خریدنے کے استطاعت نہیں رکھتے وہ سستی شراب سے استفادہ حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں اکثر زہریلی شراب پینے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں