پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کا حکومت کی نسبت سستا پیکج دینے کااعلان

حجاج کرام کی رقم پر ملنے والے سود کی تفصیلات سامنے آ گئیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے’عزیزیہ حج2019‘ کے نام سے ایک پیکج تیار کیا ہے جس کے تحت اخراجات حکومت کی نسبت کم بتائےجا رہے ہیں۔

حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز کے عہدے دار شاہ جہاں خلیل نے بتایا ہے کہ کراچی اور بلوچستان سے حج پیکج 3لاکھ 70 ہزار روپے جب کہ اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے 3لاکھ 80ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ حج کوٹہ سے متعلق اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا اگر حکومت نے حج کوٹہ دیا تو اپنے پیکج پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔

حکومت پاکستان نے رواں برس حج کی ادائیگی کے لئے خراجات کی مد میں چار لاکھ 36 ہزار روپے مقرر کیے ہیں جس پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حج پیکج کی رقم میں کمی لائی جائے تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے سبب حج اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 فرزندان توحید مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جاسکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں