70 سالہ غلط فیصلوں سے ملک کی حالت خراب ہوئی، گورنر پنجاب

پنجاب:کورونا متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مفت راشن پیکج

فوٹو: ہم نیوز


ملتان: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 70 سالوں کے غلط فیصلوں سے اس ملک کی حالت خراب ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں پر الزامات ہیں لیکن ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

گورنر پنجاب نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک متوسط  طبقہ سے وزیر اعلی منتخب کیا ہے۔ 6 ماہ میں عثمان بزدار مجھ سے بھی مشورہ کر کے خوش اسلوبی سے پنجاب چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگائے گئے موجودہ حکومت یکطرفہ احتساب کر رہی ہے لیکن علیم خان کو جب بھی نیب نے بلایا وہ حاضر ہوئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے ننکانہ میں 2500 ایکڑ زمین کا قبضہ واگزار کرایا ہے جب کہ گزشتہ 70 سالوں میں کبھی قبضہ نہیں چھڑوایا گیا لیکن سرکاری زمینوں پر قبضے ہوتے رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے جیل کے قیدیوں کو پینے کا صاف پانے دیں اور پلانٹ لگائیں جب کہ جیل میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو فری ادویات دے رہے ہیں اور جرمانے ادا کر کے قیدیوں کو رہائی بھی دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بن جائے گا جب کہ طارق بشیر چیمہ پرانے دوست ہیں گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں