کراچی: سی این جی بندش کا نیا شیڈول جاری



کراچی:شہر قائد کراچی کے باسیوں کو 58 گھنٹے بعد سی این جی مل تو گئی لیکن ساتھ ہی مزید 24 گھنٹوں کے لیے گیس بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

نئے شیڈول کے مطابق گیارہ، 12 اور 13 فروری کو 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ 58 گھنٹوں بعد جب سی این جی اسٹیشنز کھلے تو وہاں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت گاڑیوں کا تانتا بندھ گیا۔

ہم نیوز کے مطابق شہر کے سی این جی اسٹیشنز 58 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح آٹھ بجے کھلے گئے جہاں پر معمول سے ہٹ کر  گاڑیوں کا بے تحاشا رش رہا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی) کے مطابق سسٹم میں پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات دس بجے سے اگلے چونتیس گھنٹوں کے لیے بند کیے گئے تھے لیکن سسٹم میں پریشر بہتر نہ ہونے کے سبب سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیئے میں چوبیس گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا تھا۔

کم آمدن والے افراد کو سی این جی کی بندش کے باعث نقصان اٹھانا پڑا وہی پبلک ٹرانسپورٹ رکشہ اور ٹیکسی والے افراد بھی خاصے پریشان رہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ تین روز بچوں کی روزی روٹی کمانا انتہائی مشکل عمل رہا حکومت سے گزارش ہے غریب افراد کے استعمال کی چیزوں پر بندش نہ لگائی جائے۔

سرد موسم میں جہاں گھروں سے گیس غائب ہوگئی وہی سی این جی نہ ملنے کے باعث کئی غریب افراد دو وقت کی روٹی کمانے میں بھی پریشان ہیں۔


متعلقہ خبریں