سوپر بگ ٹائیفائیڈ کراچی کے لیے خطرہ بن گیا


کراچی:سوپر بگ ٹائیفائیڈ کی وبا اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال 2018 سے اب تک سندھ میں چار افراد اس سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت کےمطابق 2016 سے اب تک ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی وبا سے متاثر آٹھ ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرض آلودہ پانی سے پھیلتا ہے جبکہ تیزبخار، کھانسی،پیٹ میں درد اور اُلٹی ٹائیفائیڈ کی علامات ہیں۔ بخار نہ اترنے کی صورت میں معالج سے رجوع کیا جائے۔

حیدرآباد سے سامنے آنے والے ’سوپر بگ ٹائیفائیڈ‘ سے متاثرہ افراد پاکستان ہی نہیں برطانیہ اور امریکہ میں بھی موجود ہیں اسی لیے پاکستان سے یہاں پہنچنے والوں میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ تشخیص کیا جارہا ہے۔

سندھ میں زیادہ تر کیسز کراچی، حیدرآباد اور سانگھڑ سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ امریکی حکام نے اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی تھی کہ وہ پاکستان اور خصوصا سندھ کے سفر کرنے سے گریز کریں ۔


متعلقہ خبریں