‘آئی ایم ایف سے بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے’


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ہم عنقریب مل کر ایک پروگرام مرتب کریں گے۔

وزیر خارجہ  نے وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی دبئی میں ہونے والی میٹنگز کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم  اور ان کی ٹیم کی دبئی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لیگاررڈ سے بہت اچھی اور مفید ملاقات رہی ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں خاصی مطابقت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ  مل کر ایک ایسا پروگرام مرتب کریں گے جس میں کم آدمی والے طبقات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ عنقریب اس کی تکنیکی تفصیلات بھی طے ہوتے ہی  منظر عام پرآ جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے وزیراعظم شیخ راشد المکتوم کی دعوت پردورہ کیا اور ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کیا۔


متعلقہ خبریں