صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،فوٹو ہم نیوز۔–


کراچی: کراچی میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا جائے گا۔

صدرمملکت اور وزیراعلیٰ میں سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں کراچی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ منصوبوں پرپیش رفت کے جائزہ کے لیے صدرمملکت سے وزیراعلی سندھ کی دوبارہ ملاقات ہوگی۔


متعلقہ خبریں