شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹوں کی رکنیت ختم

فائل فوٹو ۔–

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے میاں شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹوں کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکٹریٹ نے شہباز شریف کی رکینت ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی رکنیت ختم کی ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات  اور قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کچھ روز قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو بپلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف عہدے سے الگ ہو کر تحقیقات کا سامنا کریں۔ پبلک اکاؤٹنس کمیٹی (پی اے سی) کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ ہمیں پی اے سی میں شہباز شریف کے کردار پر تشویش ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہباز شریف پی اے سی سے علیحدہ ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں