کراچی: نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی تعمیر رکوادی


 کراچی: شہر قائد کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی تعمیر رکوا دی اور مزدوروں کو دھکمیاں دیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بااثر افراد تعلیم کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ بن گئے اسکول کی تعمیرات روکوانے کی سازش مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں کی گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں سندھی میڈیم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو پی ٹی آئی کے رہنما اکرم چیمہ ذاتی خرچ پر تعمیر کروارہےتھے لیکن نامعلوم افراد نے کام رکوا دیا اوراسکول کا گیٹ توڑ کر ساتھ لے گئےجبکہ تعمیراتی کام مصروف مزدوروں کو دھمکیاں بھی دیں جبکہ مبینہ طور پرپولیس نامعلوم افراد کی سرپرستی کرتی رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کا تعلق مبینہ طورپر ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

اس ضمن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ والوں سے حصول تعلیم کا حق چھینا جارہا ہے۔ بنیادی تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے نجی اسکولوں میں بچوں کو نہیں پڑھا سکتے۔ سرکاری اسکول کی تعمیر رکوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں