نوازشریف کی سزا معطلی، متفرق درخواست پر سماعت آج ہوگی

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جے آئی ٹی کو نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کیلئے مفترق درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں استدعا کی ہے کہ ہم طبی بنیادوں پر دائر سزا معطلی درخواست کی پیروی کرنا چاہتے ہیں عدالت سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرے۔

یاد رہے کہ  العزیزیہ ریفرنس میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نے سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی تو ان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی درخواست دائر کی۔

میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس بھی طلب کی تھیں۔ خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں کہا ہے کہ ہم نواز شریف کی سزا معطلی والی پہلی درخواست واپس لے کر میڈیکل گراؤنڈ والی اپیل پر پیروی کرنا چاہتے ہیں۔

نوازشریف کی پہلی درخواست 18 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست 12 فروری کو مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز