کرپشن کی تو اللہ مجھے نیست و نابود کر دے، احسن اقبال

فوٹو: فائل


نارووال: سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کرپشن سے متعلق الزامات پر کہا ہے کہ اگر کرپشن کی ہو تو اللہ مجھے نیست و نابود کر دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال نے کرپشن کے جھوٹے بے بنیاد الزامات پر مقدمہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے سی پیک منصوبے میں کرپشن کی ہو تو اللہ مجھے نیست و نابود کر دے۔

احسن اقبال نے دُعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ تیرا عاجز بندہ تیری عدالت میں ان جھوٹوں کا مقدمہ پیش کرتا ہے۔ اے اللہ ان کو سزا دے جو بہتان کا سہارا لے کر مخالفوں کی کردار کشی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال پر 70 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا تھا۔


متعلقہ خبریں