پی ایس ایل فور، نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش

فوٹو: فائل


کراچی: پی ایس ایل سیزن فور کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں 90 سے زائد ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا، جس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ہر حصہ اب کیمروں کی نظرمیں ہو گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز، گراؤنڈ، پویلین اوراسٹیڈیم کے اندرونی حصے کیمروں کی مکمل نگرانی میں ہوں گے جب کہ کیمروں کی مانٹیرنگ کے لیے اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی نگرانی سیکیورٹی ادارے کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں اطراف، ملحقہ سڑکیں اورعمارتیں بھی اب کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی جب کہ جدید کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت بھی مانیٹرہو گی۔

کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17 فروری سے شروع کر دی جائے گی جب کہ مقرر کردہ مراکز پر 25 فروری سے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوجائیں گے۔

پی ایس ایل فور کا فائنل میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو ہو گا جب کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں جہاں وہ پیر سے پریکٹس کریں گی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2