سعودی ولی عہد کا دورہ، ڈاکٹرز اور سیکیورٹی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

سعودی ولی عہد کی آمد، اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے قبل ان کی ذاتی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمد بن سلمان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے جس کے لیے 2 بڑے نجی ہوٹل مکمل اور 2 ہوٹل جزوی طور پر بک کرلئے گئے ہیں۔

محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر اور ضروری اشیا کے 5 ٹرک بھی مقامی ہوٹل پہنچا دیے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

اسلام آباد کے ذمہ دار سفارتی ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 14 ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سعودی ولی عہد پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

محمد بن سلمان یہ دور حکومت پاکستان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ابوظہبی کے ولی عہد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔


متعلقہ خبریں