تیسرا ون ڈے،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

February 11, 2019

اسلام آباد:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 159 رنز اسکور کئے، ویسٹ انڈیز کپتان سٹیفنی ٹیلر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈینڈرہ ڈوٹن نے 28 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانہ بیگ نے 8 اوورز میں 43 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ نشرا سندھو نے 10 اوورز میں 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کی 159 رنز کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، اوپنر سدرہ امین نے 52 اور ندا ڈار نے 26 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، قومی ٹیم کی جانب سے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں حاصل کر لیا گیا۔

یاد رہے پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 34 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کے 241 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز ٹیم 206 رنز بنا سکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4، ثنا میر نے 3، نشرا سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ویمن ٹیم صرف 70 رنز ہی بنا سکی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیندراڈوٹن چھیانوے اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی کائنات امتیاز نے 49 رنز دیکرتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز