حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، اپوزیشن



اسلام آباد: مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی، چھ ماہ گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

پروگرام ’نیوزلائن‘ میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کی رہنماء شزا فاطمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کواقتدار میں آنے سے پہلے صورتحال کا علم تھا، ان کے پاس کوئی اصلاحاتی پیکج نہیں ہے، حکومت کینفویزن کا شکار ہے، انہیں کینیٹرسے اترکر ملک کو آگے بڑھانے کی پالیسی دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑا، ہم سے استعفٰی مانگتے تھے اب کہتے ہیں وزیر ذمہ دار نہیں ہیں، حکومت نے سادگی کی مہم چلائی لیکن آج تک نہیں بتایا کہ اس سے کتنی بچت ہوئی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جو بھی وزیر یا وزیراعظم دورہ کرتے ہیں اپنے وعدوں کے خلاف اسپیشل جہازوں پرجاتے ہیں، 40 فیصد ترقیاتی بجٹ کم کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس لیے وزراتیں سب کو دے رہی ہے کہ پنجاب حکومت کسی بھی وقت جاسکتی ہے اس لیے یہ بلیک میل ہورہے ہیں۔

حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے،نازبلوچ

پیپلزپارٹی کی رہنماء نازبلوچ نے کہا کہ  حکومت نے مخصوص طبقے کو ریلیف دیا، عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے احتجاج کی کال نہیں دی لیکن عوام بہت تنگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تیاری نہیں ہے، یہ بات پہلے دن سے نظرآرہی ہے۔ حکومت آنے کے بعد سندھ حکومت کو وفاق نے پیسے کم دیئے ہیں۔

نازبلوچ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے علم میں لائے بغیرآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، انہی کے کہنے پر حکومت نے عام آدمی پر بھی بوجھ ڈالا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی پیداوار کو بڑھانے کے بجائے کم کردیا ہے، ساری توجہ احتساب کے نعروں پر ہے۔ کرپشن کے نعروں سے عام آدمی کو ریلیف نہیں ملے گی۔

آئی ایم ایف کا معاہدہ پارلیمنٹ اورعوام کے سامنے رکھیں گے،فرخ حبیب

تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ  ہمیں جو معیشت ملی وہ انتہائی کمزور تھی، دنیا نے عمران خان پراعتماد کرکے پاکستان کی مدد کی ہے، ہمارے اقدامات سے معیشت کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں بھی نرمی آئی ہے، آئی ایم ایف سے جو بھی معاہدہ ہوگا اسے پارلیمنٹ اورعوام کے سامنے رکھیں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں انڈسٹری چلے گی تو نوکریوں کے نئے مواقع نکلیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے  معیشت تباہ کی، ہم ان ہی غلطیوں کودرست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ علیم خان نے اپنا دفاع نیب میں کرنا ہے، جو بھی ہوا یہ چیئرمین نیب کا اختیار تھا، ہماری حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، ایک ایک وزیر کو چھ چھ ذمہ داریاں نہیں دے سکتے، ادارے تب ہی کام کریں گے جب ان پر وزیرہوں گے۔


متعلقہ خبریں