جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہ اسلامی فوجی اتحاد سے ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہ اسلامی فوجی اتحاد سے ملاقات، فوٹو ہم نیوز


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سربراہ کمانڈر ان چیف اسلامی فوجی اتحاد جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے بھی سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کی صورتحال پر غورکیا گیا۔ آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کی تعریف کی۔

بعد ازں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود سے اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک ہفتے قبل پاک فوج  کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مربوط قومی لائحہ عمل کے ذریعے  ملک دشمن عناصر  کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے۔

یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں کہی تھی۔ جس میں جیواسٹریٹجک صورت حال، داخلی سیکیورٹی کے معاملات، افغان امن عمل، کنٹرول لائن کی صورتحال اور  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں