کراچی: محکمہ فائر بریگیڈ کیلئے جدید آلات کی خریداری، فنڈز جاری


اہلیانِ کراچی کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے محکمہ فائر بریگیڈ کے لئے جدید آلات کی خریداری  کی خاطر فنڈز فراہم کردیئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق رواں سال دسمبر تک 50 نئے فائر ٹینڈرز اور تین اسنارکل فائر بریگیڈ کے بیڑے کا حصہ بن جائیں گے ۔

کراچی پیکج کے تحت دو ارب مالیت کے 50 فائر ٹینڈرز اور 32 میٹر اونچی تین اسنارکل رواں سال دسمبر تک کے ایم سی کے سپرد کر دی جائیں گی ۔

جدید آلات کی خریداری کے لئے کراچی انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی اسی ماہ ٹینڈرز جاری کردے گی ۔

کے ایم سی کے ماتحت فائر برگیڈ کا موجودہ بیڑہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ ایک اسنارکل اور 23 فائر ٹینڈرز کے ساتھ شہر میں آتشزدگی  کے حادثات سے نمٹ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں