پاکستان سیٹزن پورٹل گوگل پلے اسٹور کی بہترین ایپلیکیشنز میں شامل

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان سیٹزن پورٹل گوگل پلے اسٹور کی ساتویں بہترین ایپلیکیشنز میں شامل ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم  میڈیا آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب تک سیٹزن پورٹل میں سات لاکھ 37 ہزار افراد خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں جبکہ مزید رجسٹریشنز جاری ہیں۔ سٹیزن پورٹل کو پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر سرچ کیا جاتا ہے۔

میڈیا آفس کے مطابق سیٹزن پورٹل کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر گوگل کی سات بہترین ایپلیکشنز کی گیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا آفس سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ پورٹل تک رسائی حاصل کرنے والے افراد کی جانب سے ایبلیکشن کو  22 ہزار 983 اسٹارز بھی دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے چار ماہ قبل ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا افتتاح کیا تھا

وزیراعظم عمران خان نے چار ماہ قبل ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا افتتاح کیا تھا۔ اس پورٹل کا مقصد عوام کی شکایات کی جلد از جلد شنوائی تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس نظام سے سرکاری اہلکاروں پر بہتر کارکردگی کے لیے دباؤ بڑھے گا جبکہ  شکایتی پورٹل پر سمندرپار پاکستانی بھی رابطہ کرسکیں گے، اس سے پالیسی سازی میں بھی آسانی ہوگی۔

پاکستان سٹیزن پورٹل کیا ہے؟

اس پورٹل کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم آفس کو بھجواتی ہے جبکہ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کرانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیراعظم آفس سے کی جاتی ہے۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص اپلیکیشن کے ذریعے حکومتیاداروں تک اپنی آواز پہنچا پا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں